نوازشریف اپنابیان واپس لیں،وضاحت بھی پیش کریں،شیری رحمان

پیپلزپارٹی نوازشریف کےبیان کومسترد کرتی ہے،نوازشریف نےمودی کےمئوقف پرٹھپہ لگایا،کون کہتا کہ پاکستان ممبئی حملوں کاٹرائل نہیں چاہتا،پاکستان کامقدمہ ہرسطح پرلڑیں گے،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس

اتوار 13 مئی 2018 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء): پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ شیری رحمان نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان مخالف بیان واپس لیں اور وضاحت بھی پیش کریں، پیپلزپارٹی نوازشریف کے بیان کومسترد کرتی ہے، نوازشریف نے مودی کے مئوقف پرٹھپہ لگایا، کون کہتا کہ پاکستان ممبئی حملوں کاٹرائل نہیں چاہتا،پاکستان کا مقدمہ ہرسطح پرلڑیں گے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پرپریس کانفرنس میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیں۔ نوازشریف پاکستان کی قربانیوں پرپانی پھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نواز شریف کی جماعت اب وضاحتیں دیتی پھر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہم بھی کہتے ہیں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ نیشنل ایکشن پلان اسی لیے بنایا ہے۔

پاکستان کامقدمہ ہرسطح پرلڑیں گے۔پاکستان دہشتگردی کے خلاف اکیلے لڑتا رہاہے۔بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوس 3بار وزیراعظم رہنے والا شخص پاکستان کیخلاف بیانات دے رہا ہے۔آپ نے مودی کے مئوقف پرٹھپہ لگایا۔نوازشریف کے بیان پرپوری دنیا سوال اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کون کہتا کہ پاکستان ممبئی حملوں کاٹرائل نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیں۔نوازشریف پاکستان کی قربانیوں پرپانی پھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نواز شریف کی جماعت اب وضاحتیں دیتی پھر رہی ہے۔ہم بھی کہتے ہیں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔نیشنل ایکشن پلان اسی لیے بنایا ہے۔ پاکستان کامقدمہ ہرسطح پرلڑیں گے۔کہیں ایساتونہیں ہم توڈوب رہے ہیں دوسروں کوبھی ڈوباتے چلیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ڈٹ کرجان دے دی۔ ہم کمپرومائز نہیں کریں گے۔ میں پرامید ہوں کہ میاں نوازشریف اپنے بیان کوواپس لیں گے اور پاکستان کی خاطر اس پرکوئی وضاحت بھی پیش کریں گے۔شیری رحمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی نوازشریف کے بیان کومسترد کرتی ہے۔میں جب یہ بیان پڑا تومجھے حیرانگی ہوئی اور سوچا کہ نوازشریف اس پروضاحت دیں گے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردی کیخلاف ہراول دستہ رہی ہے۔ہم دہشتگردی کیخلاف کھڑے ہیں۔نوازشریف نہ توہراول دستہ رہے اور بیانات بھی دے رہے ہیں۔ بلکہ انہوں نے پنجاب میں دہشتگردی کوتقویت بخشی ہے۔نوازشریف نے ایسے بیان دیا جیسے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کوپناگاہیں بنا کردیں۔