چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات کے بعد پشاور میں گورنرہائوس ،ایم پی اے ہاسٹل اور سیکرٹریٹ کے سامنے سے غیر ضروری بلاکس اور چیک پوائنٹس ہٹا دیئے

پیر 14 مئی 2018 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 14 مئی 2018ء)چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات کے بعد پشاور میں گورنرہائوس ،ایم پی اے ہاسٹل اور سیکرٹریٹ کے سامنے سے غیر ضروری بلاکس اور چیک پوائنٹس ہٹا دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی ہدایات کے بعد پشاور میںمختلف مقامات پر غیرضروری رکاوٹیں اور بلاکس ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ،گورنر ہائوس،ایم پی اے ہاسٹل اور سیکرٹریٹ کے گیٹ سے بلاکس اور غیر ضروری رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ہیں۔حکام کے مطابق دیگر غیر ضروری مقامات سے بھی بلاکس ہٹائے جائیں گے۔