نوازشریف نےبیان میں فوج اوراسٹیبلشمنٹ کوذمہ دارقراردیا،مشرف

ایسے وقت پریہ بیان آنے کےپیچھے ضرورکوئی نہ کوئی بات چھپی ہے،کارگل پرنواز شریف کو2 بار بریفنگ دی تھی،نوازشریف نے کہا تھا جنرل صاحب مزا تب آئے گا جب جھنڈا سری نگرپرلگائیں گے۔سابق صدرجنرل(ر)پرویز مشرف کا ردعمل

پیر 14 مئی 2018 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 14 مئی 2018ء): سابق صدر مملکت جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے بیان سےفوج اوراسٹیبلشمنٹ کوذمہ دارقراردیا ہے،ایسے وقت پریہ بیان آنے کے پیچھے ضرورکوئی نا کوئی بات چھپی ہے،کارگل پرنواز شریف کو2 بار بریفنگ دی تھی،نوازشریف نے کہا تھا جنرل صاحب مزا تب آئے گا جب جھنڈا سری نگرپرلگائیں گے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نےغلط وقت پر بیان دیا۔ اپنے ملک کی آرمی کو بدنام کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ نوازشریف کہتے ہیں کہ کارگل کی کارروائی پرانہیں اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ پرویزمشرف نے کہا کہ کارگل پرنواز شریف کو2 بار بریفنگ دی تھی۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہا تھا جنرل صاحب مزا تب آئے گا جب جھنڈا سری نگرپرلگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نوازحکومت پربھارت نے امریکا کے ذریعے دباؤ ڈلوایا۔ کارگل سے فوجوں کی واپسی پرراجہ ظفرالحق اورچودھری شجاعت نےمخالفت کی۔ پرویزمشرفنے کہا کہ کارگل جنگ میں ہم5 جگہوں پربھارتی فوج پرحاوی تھے۔ نوازشریف امریکا گئے اوروہاں سے فوجوں کی واپسی کا آرڈر جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارگل سے فوجوں کا انخلا کروا کرنواز شریف نے غلط قدم اٹھایا۔

نوازشریف نے فوجوں کی واپسی کا الزام مجھ پر عائد کردیا۔ ایسے وقت پریہ بیان آنے کے پیچھے ضرورکوئی نا کوئی بات چھپی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نےبونیرمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں غدار ہوں توقومی کمیشن بناؤ،حساب کتاب ہوجائے،غدار کہنے والے اور میں پیش ہوں گا،جومجرم ہے اس کوسرعام پھانسی پرلٹکایا جائے،غدار اس شخص کوکہا گیا جووطن کیلئے مرتا ہے،یہاں الٹی گنگا بہتی ہے،یہ الٹی گنگا نہیں بہے گی،ہم اس کے سامنے بندھ باندھے گے اور الٹی گنگا کوسیدھی گنگا کریں گے۔

نہوں نے کہاکہ جس نے ایٹمی قوت ، دہشتگردی کاخاتمہ، موٹروے بناتا ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرتا ہے،گارگل کی لعنت سرلیتا ہے۔آج اس نوازشریف پرغداری کاالزام لگایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دے دیا۔بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔جاؤ چھٹی۔کتنے افسوس کی بات ہے۔ پھر غدار کہا جاتا ہے۔پاکستان کیلئے چھ ایٹمی دھماکے کرنا کیا غداری ہے؟نوازشریف نے کہاکہ آئین توڑنے، مارشل لاء لگانے والے ، دہشتگردی لانے والے محب وطن ہیں؟یہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔یہ الٹی گنگا نہیں بہے گی۔ہم اس کے سامنے بندھ باندھے گے اور الٹی گنگا کوسیدھی گنگا کریں گے۔