جس شخص کو تین بار وزیراعظم منتخب کیا ،جس نے پوری دنیا کی مخالفت مول لے کر ایٹمی دھماکے کیے ،کیا غدار ایسے ہوتے ہیں کار گل میں وزیراعظم سے پوچھے بغیر چڑھائی کردی تھی

اور سینکڑوں فوجی جوان شہید ہوئے تھے ،اس جنگ میں سارا الزام اپنے سر پر لینے والا اور فوج کے آگے ڈھال بن کر کھڑا ہونے والا غدار ہو سکتا ہی ، عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے وزیراعظم پر غداری کے فتوے منظور ہیں ،دو دن سے میڈ یا پر کیا چل رہا ہے ،اسے دیکھ کر ہنسی آتی ہے اور کبھی ان کی حالت پر رحم آتا ہے ، سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا جلسہ عام سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 22:57

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 14 مئی 2018ء)مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جس شخص کو تین بار وزیراعظم منتخب کیا ،جس نے پوری دنیا کی مخالفت مول لے کر ایٹمی دھماکے کیے ،کیا غدار ایسے ہوتے ہیں کار گل میں وزیراعظم سے پوچھے بغیر چڑھائی کردی تھی اور سینکڑوں فوجی جوان شہید ہوئے تھے ،اس جنگ میں سارا الزام اپنے سر پر لینے والا اور فوج کے آگے ڈھال بن کر کھڑا ہونے والا غدار ہو سکتا ہی ، عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے وزیراعظم پر غداری کے فتوے منظور ہیں ،دو دن سے میڈ یا پر کیا چل رہا ہے ،اسے دیکھ کر ہنسی آتی ہے اور کبھی ان کی حالت پر رحم آتا ہے ۔

پیر کو بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اتنا تو بونیر نہیں ہے جتنا بڑا جلسہ ہے ، آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والے وزیراعظم پر غداری کا فتویٰ قبل ہی نوازشریف کو وزیراعظم کے عہدے سے اور پارٹی صدارت سے نکالا گیا ، کیا غدار آپ کے نمائندے ہوتے ہیں جس وزیراعظم کو آپ نے تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا اس نے پوری دنیا سے ٹکر لے کر ایٹمی طاقت بنایا اور اربوں ڈالر رد کئے کیا وہ غدار ہے ، کارگل کی جنگ میں فوجی جوان شہید ہوئے تھے ، اس جنگ میں ڈھال بننے والا کیا غدار ہوسکتا ہے ، کیا اقوام متحدہ میں پاکستان کا اور کشمیر کا کشمیر کا برہان وانی شہید کا مقدمہ بلوچستان میں ہونے والی دراندازی کا مقدمہ ثبوتوں کے ساتھ پیش کرنے والا غدار ہوسکتا ہے ، کیا سپر پاور کے سامنے کھڑا ہونے والا غدار ہوسکتا ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد میں بے خوفی سے لیڈ کرنے والا غدار ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے والا اور بلوچستان کو قومی دھارنے والا اور پاکستان کو جوڑنے والا غدار ہوسکتا ہے ۔ یاد رہے 4ماہ جنہوں نے کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دی تھیں ہم نے پانچ سال سازشیں برداشت کیں ، دھرنے اور لاک ڈائون برداشت کیں ، ان سازشوں کے باوجود دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دور کئے ۔ کیا ایسا شخص غدار ہوسکتا ہے ، کیا عوا کے حق حکمرانی اور ووٹ کی عزت اور آئین وقانون کی بات کرنے والا غدار ہو سکتا ہے ، نوازشریف اس دھرتی ، مٹی ، بونیر ، پنجاب، سندھ ، بلوچستان اور پاکستان کا بیٹا ہے ، اس کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ، عوام کا نوازشریف پر بار بار اعتماد حب الوطنی کا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کس نے قوم کے بیٹے بیٹیوں کو غیر ملکی ڈالروں کے عوض دے دیا، کس نے ججوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔انہوں نے ووٹ کی حرمت وعزت زندہ باد کے نعرے لگوائے ۔