شاہ سلمان اپنے والد کی تصویر دیکھ کرجذباتی ہوگئے

اتوار 13 مئی 2018 10:10

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء) سعودی عرب میں کنگ فٹ بال کپ کے فائنل کی تقریب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اس وقت جذباتی ہوگئے جب ان کے سامنے ان کے والد کی تصویر ابھری۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق ریاض کے سٹیڈیم میں ’الفیصلی‘ اور الاتحاد ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے کے فائنل میں شاہ سلمان بہ طور مہمان خصوصی مدعو تھے۔ اس موقع پر تھری ڈی ٹیکنالوجی اور لائیٹوں کے ذریعے تیار کردہ سعودی قیادت کی تصاویر سامنے آنا شروع ہوئیں تو شاہ سلمان جذباتی ہو گئے۔ اپنے والد مرحوم شاہ عبدالعزیز کی تصویر سامنے آنے پر شاہ سلمان کے چہرے کے تاثرات دیدنی تھے۔