آیت اللہ خامنائی کی امریکی صدر کو طنزکا نشانہ بناتے ہوئے تصویر وائرل

ایرانی سپریم لیڈر کی ٹرمپ مخالف کتاب پڑھتے ہوئے تصویر ،سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغازہوگیا

اتوار مئی 15:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنائی امریکی صدر کو طنزکا نشانہ بنا رہے ہیں ،خامنائی کی ٹرمپ مخالف کتاب پڑھتے وقت کی تصویر پردنیا بھر میں بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا خامنائی نیوکلیئر معاہدے سے دستبرداری کا بدلہ چکا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں آیت اللہ خامنہ آئی امریکی صحافی مائیکل وولف کی ڈونلڈ ٹرمپ مخالف کتاب فائیر اینڈ فیوری پڑھتے نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر جو تہران میں منعقد ہونیوالے ایک کتب میلے میں لی گئی ہے،پوسٹ ہونے کے بعد عالمی میڈیا میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کیا ایرانی سپریم لیڈر نے بھی جدید ٹرینڈانٹرنیٹ ٹرولنگ کو اپناتے ہوئے امریکی صدر کو طنز و مزاح کے ذریعے کوئی پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments