امریکا کی شمالی کوریا کو اقتصادی پابندیحوالے سیمشروط پیشکش

مریکہتوانائی، زراعت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا،مائیک پومیو

پیر 14 مئی 2018 19:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 14 مئی 2018ء)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے کہا ہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کو اقتصادی پابندی اٹھانے کیلیے مشروط پیشکش کر دی ہے،ا مریکہتوانائی، زراعت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا۔غیر مکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے شمالی کوریا کو جوہری پروگرام ترک کرنے کی صورت میں اقتصادی پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کردی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے یہ بات امریکی ذرائع ابلاغ پر مختلف ٹی وی چینلوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے شمالی کوریا نے اگلے ماہ امریکا کے ساتھ سربراہی ملاقات سے قبل تین امریکی قیدیوں کو رہاکردیاہے جو کہ امریکا پہنچ کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ماہ 12جون کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ آن سے پہلی بار ملاقات کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ کاکہناتھاکہ امریکاخود تو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتا تاہم شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیاں اٹھا سکتاہے تاکہ سرخ انقلاب والے ملک میں امریکی نجی اداروں کی اس کے توانائی، زراعت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوسکے۔انھوں نے امریکی نیوز چینل کو بتایا شمالی کوریا کو زرعی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی شدید ضرورت ہے اور جوہری ہتھیارسازی کو منصوبہ ترک کرنے کی صورت میں اسے امریکا کی جانب سے ان شعبوں میں نجی سرمایہ کاری بے دریغ مل سکتی ہے۔مائیک پومپیو نے کہا ہم شمالی کوریا کے لیے حقیقی اقتصادی خوشحالی کے مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :