تحر یک انصاف کی حکومت نے خیبر پختو نخوا کو 358ار ب روپے کا مقر وض کر دیا ہے ، میا ں افتخار حسین

اتوار 13 مئی 2018 21:20

نو شہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مر کزی جنر ل سیکرٹر ی میا ں افتخار حسین نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے خیبر پختو نخوا کو 358ار ب روپے کا مقر وض کر دیا اور تبد یلی کے نام نہا د عو ید ار وں صوبے کے بد ترین حکمرانو ں سے خیبر پختونخوا کی 70سالہ تاریخ میں چار مر تبہ بجٹ لیپس ہو ا لاہور میڑ و بس کو جنگلہ بس کہنے والو ں نے پشاور میں بی آر ٹی شروع کر کے پشاور کی سٹر کو ں کو کھنڈ را ت بنا دیا اور اب ان کے خلاف احتساب شروع ہو نے والا ہے کیونکہ اس مہنگے تر ین ما س ٹرانزیٹ منصوبے کا ڈائز ین تین سو مر تبہ تید یل کیا گیا اور وہ بھی اپنی کر پشن کی خاطر ۔

ان خیا لات کا اظہار انہو ںنے اتوار کو ایک بڑ ے شمولیتی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ناظم امین اکبر نے اپنے ساتھیو ں اور خاند ان کے ساتھ اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر این ا ی25کے نامز د امیدوار ملک جمعہ خان ، پی کے 62کے نامز د امیدوار خلیل عبا س خٹک نے بھی خطاب کیا ۔انہو ںنے کہا موجود ہ صوبائی حکومت نے کر پشن کے تمام ریکار ڈ تو ڑ دیئے ہیں ضلع نو شہرہ سمیت پور ے خیبر پختونخوا میں کر پشن عر وج پر ہے یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے کار کن پارٹی کے چھو ڑ کر اے این پی اور دیگر پا رٹیو ں میں شمولیت اختیا ر کر رہے ہیں 2013 کے انتخابات میں تبد یلی کے نام پر نوجوانوں کو روزگار کا جھانسہ دے کر ووٹ حاصل کیا لیکن سب کچھ عوام کے سامنے ہے اور موجود ہ صوبائی حکومت نے میر ٹ کی دھجیا ں اڑاتے ہوئے نوکریاں فر وخت کیں اور اپنے منظور افرا د کو مختلف غیر قانونی طور پر بھر تی کیا انہو ں نے کہا کہ بی آر ٹی ، بلین ٹری اور دیگر میگا پراجکیٹ میں ار بو ں روپے کی جو کر پشن ہوئی ہے بہت جلد احتساب بیورو خیبر پختونخو ا تحقیقات شروع کر کے پرویز خٹک کی کر پشن عوام کے سامنے لائیں گے ۔