امریکہ بھارت اور اسکے حواری بیحد خوف زدہ ہیں اور وہ میری تمام تر تقاریر کا ترجمہ کراکر مجھ پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ بھارت میں میرے خلاف مضمون لکھے جارہے ہیں اور من پسند خبریں شائع کرکے دنیا کے سامنے مجھے دہشت گرد ثابت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ تحریک لبیک یارسول ایک خالصتاًدینی جماعت ہے جو رسول پاکؐ کے دیوانوں کی جماعت ہے

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی کا عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 13 مئی 2018 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہاہے کہ امریکہ بھارت اور اسکے حواری بیحد خوف زدہ ہیں اور وہ میری تمام تر تقاریر کا ترجمہ کراکر مجھ پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ بھارت میں میرے خلاف مضمون لکھے جارہے ہیں اور من پسند خبریں شائع کرکے دنیا کے سامنے مجھے دہشت گرد ثابت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ تحریک لبیک یارسول ایک خالصتاًدینی جماعت ہے جو رسول پاکؐ کے دیوانوں کی جماعت ہے سیالکوٹ کے موضع ڈالووالی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خادم حسین رضوی نے کہا کہ جس دین اسلام کی میں بات کرتا ہوں یہ اصل اورحقیقی اسلام ہے اسی وجہ سے امریکی صدر ٹرمپ بے چین ہے اور امریکی صدر جس اسلامی نظریہ کی باتیں پوری دنیا کو بتاتا ہے وہ یہ اسلامی نظریہ ہے کہ مسلم ممالک میں مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد کیا جائے اور بچوں اور خواتین سمیت نوجوانوں کا قتل عام کیا جائے۔

(جاری ہے)

ضلعی امیرمحمد رفیق نے کہا کہ جنرل الیکشن کی تیاریاں کی جائیں اور اپنے اپنے حلقوں سے مخلص اور باکردار افراد کو چنا جائے جبکہ امیدوار ڈویثرنل ذون میں اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی اور ضلعی امیر محمد رفیق کی سیالکوٹ آمد پر سمبڑیال، اگوکی، شہاب پور ہ چوک، نیکاپورہ ، چوک علامہ اقبال پر پھولوں کی پتیوں اور لبیک لبیک یارسول اللہ کے نعروں سے والہانہ استقبال کیا گیا۔