نگران وزیر اعظم یکم جون سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان 18 مئی کو کیا جائے گا،نگران وزیر اعظم کے نام کے اعلان میں تاخیر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی مصروفیات کے باعث ہو رہی ہے

پیر 14 مئی 2018 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 14 مئی 2018ء):نگران وزیر اعظم یکم جون سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان 18 مئی کو کیا جائے گا،نگران وزیر اعظم کے نام کے اعلان میں تاخیر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی مصروفیات کے باعث ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔

سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کے لیے اہم ترین ٹاسک نگران وزیر اعظم کا انتخاب ہے۔اس حوالے سے بتایا جا رہا تھا کہ ممکنہ نگران وزیر اعظم کے لیے تین بڑے نام منظر عام پر آ گئے ہیں۔نگران وزیر اعظم کی دوڑ میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین، شمشاد اختر اور سابق جسٹس تصدق حسین شامل ہیں بعد ازاں کچھ مزید ناموں کی بازگشت بھی سنی گئی جس میں سابق چیف آف آرمی سٹاف راحیل شریف کا نام بھی لیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

تا ہم بعد میں آنے والی خبروں کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ہو گیا جس کی وجہ یہ تھی کہ وزیر اعظم نے نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا ٹاسک خورشید کو دے دیا تھا جبکہ خورشید شاہ چاہتے تھے کہ نام حکومت کی جانب سے سامنے آئے جس کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہوئے ۔بعد ازاں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بتایا کہ نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان 15مئی یا اس کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان 18 مئی کو کیا جائے گا،نگران وزیر اعظم کے نام کے اعلان میں تاخیر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی مصروفیات کے باعث ہو رہی ہے۔نگران وزیر اعظم یکم جون کو ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کے لیے اہم اور مقبول ترین شخصیت کا انتخاب کیا گیا ہے جس پر کسی جانب سے بھی اعتراض نہ اٹھنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔