امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف امریکاچلےگئے

پولیس نے کرنل جوزف سےمتعلق تمام رکارڈامریکی حکام کے حوالے کردیا،سفارتی ذرائع

پیر 14 مئی 2018 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 14 مئی 2018ء)امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف امریکاچلےگئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پولیس نے کرنل جوزف سےمتعلق تمام رکارڈامریکی حکام کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف کے حوالے سے اہم ترین خبر آ گئی کچھ دیر پہلے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد اب کرنل جوزف بیرون ملک روانہ ہو سکیں گے۔تا ہم تازہ ترین معلومات کے مطابق امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف امریکاچلےگئے۔کرنل جوزف،نور خان ایئربیس سےخصوصی طیارے پرروانہ ہوئے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے کرنل جوزف سےمتعلق تمام رکارڈامریکی حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کرنل جوزف سےمتعلق تمام رکارڈامریکی حکام کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ کرنل جوزف پرپاکستانی فوجداری،دیوانی ،انتظامی قوانین لاگونہیں ہوتے۔کرنل جوزف مستند سفارتکار ہیں،سفارتی استثنا حاصل ہے۔امریکی حکومت نےکرنل جوزف کاسفارتی استثناختم کرنےسےانکارکردیاتھا۔ یاد رہے کہ 7 اپریل کی سہہ پہر تین بجے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو روند دیا تھا جس کے نتیجے میں عتیق بیگ نامی نوجواں موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا۔بعد ازاں پاکستانی حکومت نے کرنل جوزف کے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے امریکی دباو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔