آئر لینڈمیں طیارہ تباہ،

دوافراد ہلاک، 16 نے کود کر جان بچائی ہلاک ہونے والے افراد میں طیارے کا پائلیٹ اورسات سالہ لڑکا شامل،لاشوں کواسپتال منتقل کردیاگیا

پیر مئی 13:17

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)آئر لینڈمیں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار 16 افراد نے پیرا شوٹ سے اترکر اپنی جان بچائی۔

(جاری ہے)

طیارہ آئر لینڈ کے علاقے بوگ لینڈ میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار 16 افراد پیرا شوٹ کے ذریعے سے اتر گئے ۔طیارے کے حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ہلاک ہونے والے افراد میں طیارے کا پائلیٹ اورسات سالہ لڑکا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments