نریندر مودی نے عوام کے 19لاکھ کروڑ روپے لوٹ لئے

پیر مئی 19:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)بھارتی جنتا دل یونائٹیڈ کے سابق صدر شرد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کے ذریعے ملک کے عوام سے 19لاکھ کروڑ روپے لوٹ لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنتا دل یونائٹیڈ کے سابق صدر شرد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کے ذریعے ملک کے عوام سے 19لاکھ کروڑ روپے لوٹ لئے جس کے بًل پر حکومت چل رہی ہے۔

یادو نے خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے ،اس وقت سے خام تیل کی قیمتوں میں آنیوالی کمی کا فائدہ عوام کے بجائے اپنی جھولی میں بھرنے لگی ہے۔مختلف قسم کے ٹیکس نافذ کرکے 19لاکھ کروڑ روپے کمالئے اور اس کا کچھ حصہ ریاستی حکومتوں کو فراہم کیا تاکہ وہ خاموشی رہیں۔انہوں نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسوں کے ذریعے مرکزی حکومت 11.48لاکھ کروڑ روپے اورریاستوں نے 8.13لاکھ کروڑ روپے کمائے

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments