متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا

متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں یکم رمضان 17مئی کو ہو گی

منگل 15 مئی 2018 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء)متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا۔ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں یکم رمضان 17مئی کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے بلائے گئے اجلاس اختتام پذیر ہو چکے ہیں۔

دنیا کے بیشتر ایشیائی اور یورپی ممالک میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نہیں دیکھا جا سکا۔ ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، دیگر خلیجی ممالک، ملائشیا، انڈونیشیا، برونائی، آسٹریلیا، جاپان اور دیگر شامل ہیں۔ ان تمام ممالک میں رمضان المبارک کے 17 مئی سے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان ممالک کے کروڑوں مسلمان 17 مئی کو پہلا روزہ رکھیں گے۔

ماہر فلکیات پہلے ہی یہ پیشن گوئی کر چکے تھے کہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 16 مئی سے ہونے کے امکانات کم ہیں۔ ناصرف خلیجی، بلکہ دیگر ممالک میں بھی رمضان المبارک کے 17 مئی سے آغاز کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔ اب ماہر فلکیات کی پیشن گوئی دنیا کے کئی ممالک میں درست ثابت ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں پہلاروزہ 17مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔پاکستان میں بھی رمضان کا آغاز 17مئی کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ترکی دنیا کا واحد ملک ہے جہاں 16مئی کو یکم رمضان ہو گی۔مزید یہ کہ ماہرین فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔