سینیٹ کی 42 قائمہ کمیٹیز میں سے 30 کے چیرمینز کا انتخاب مکمل

منگل 15 مئی 2018 00:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 14 مئی 2018ء) سینیٹ کی 42 قائمہ کمیٹیوں میں سے 30 کے چیرمینز کا انتخاب مکمل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سینیٹ کی چار قائمہ کمیٹیوں کی چیئر مینز کا انتخاب پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جن میں سینیٹر روبینہ خالد ‘ سینیٹر ہلال الرحمن ‘ سینیٹر، ہدایت اللہ خان اور سینیٹر ستارہ ایاض منتخب ہو گئیں ۔یہ چاروں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے شماریات‘ مواصلات‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے چیرمینز و چیرپرسنز منتخب ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی 42 قائمہ کمیٹیوں میں سے 30 مکمل ہوچکی ہیں جبکہبارہ کی تشکیل باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :