ہماری حکومت نے کم لاگت کے رہائشی منصوبوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، مفتاح اسماعیل

منگل 15 مئی 2018 23:51

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے کم لاگت کے رہائشی منصوبوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018-19ء پر بحث کو سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی یہ ترجیح رہی ہے کہ کم آمدن والے طبقہ کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں جن میں سے ایک اہم بنیادی سہولت رہنے کیلئے اپنا مکان ہے۔

اس مقصد کو ممکن بنانے کیلئے ہماری حکومت نے کم لاگت کے رہائشی منصوبوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم قدم ایسے بلڈرز کے انکم ٹیکس میں 50 فیصد کی چھوٹ کی تجویز ہے جو کم آمدنی والے طبقے کیلئے 25 لاکھ روپے لاگت تک کے رہائشی یونٹ تعمیر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :