عمران خان سے افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی ملاقات ،ْ

دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال عمران خان کی شخصیت اور سوچ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے ،ْافغان نائب وزیر خارجہ چیئرمین تحریک انصاف کا افغانستان کی ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار

منگل 15 مئی 2018 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء)افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما نعیم الحق بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

افغان نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کی شخصیت اور سوچ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے ،ْخواہش ہے کہ عمران خان وقت نکالے اور افغانستان کا دورہ کریں۔ افغان نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ عمران خان کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد دے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے افغان نائب وزیر خارجہ اور وفد کے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے افغانستان کی ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا گیا ۔