شاہد خاقان سے نیپالی آرمی چیف کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال، جنرل راجنیدر نے نیپالی وزیراعظم کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا

منگل 15 مئی 2018 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیپال کے آرمی چیف جنرل راجیندر نے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے پاک نیپال دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ اس ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت دیگر اہم حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے دوران نیپال کے آرمی چیف جنرل راجیندر نے نیپالی وزیراعظم کا خیر سگالی کا پیغام بھی وزیراعظم پاکستان کو دیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی و مالی نقصان اٹھا یا اور بے پناہ قربانیاں دیں ، خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان دفاعی شعبے سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعاون مزید بڑھے گا ۔