ملک کی معروف خاتون سیاستدان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

بدھ کے روز آخری مرتبہ اسمبلی کی کاروائی میں حصہ لیا، آئندہ الیکشن نہ لڑنے اور اسمبلی میں واپس نہ آنے کا اعلان کردیا

بدھ 16 مئی 2018 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء) ملک کی معروف خاتون سیاستدان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات قریب آتے ہی سیاستدانوں نے اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے غور و فکر شروع کردیا ہے۔ جہاں ایک طرف زیادہ تر سیاستدان اپنے سیاسی مستقبل کو محفوظ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، وہی کچھ سیاستدانوں نے سیاست کو خیر آباد کہنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سیاست کو خیر آباد کہنے والے سیاستدانوں نے ملکی سیاست سے دلبرداشتہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے۔ یوں ہی بدھ کے روز ملک کی معروف خاتون سیاستدان نے بھی سیاست کو خیر آباد کہہ دیا۔ سیاست کو خیر آباد کہنے والی خاتون سیاستدان ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی ارم عطیم فاروقی ہیں۔

(جاری ہے)

ارم عظیم فاروقی کا سیاست سے دلبرداشتہ ہو کر ایسا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی ارم عظیم فاروقی نے بدھ کے روز آخری مرتبہ اسمبلی کی کاروائی میں حصہ لیا۔ بدھ کے روز کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ارم عظیم فاروقی نے آخری مرتبہ شرکت کی۔ اس دوران ارم عظیم فاروقی نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے اور اسمبلی میں واپس نہ آنے کا اعلان کردیا۔ ارم عظیم فاروقی نے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ وہ ایسی سیاست پر لعنت بھیجتی ہیں جس کے باعث عوام کو پینے کا صاف پانی بھی نہ مل پائے۔ ارم عظیم فاروقی نے سندھ کی حکمراں جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی اور سندھ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ ایسی سیاست جس سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں، اسے خیر آباد کہتی ہوں اور آئندہ کبھی سندھ اسمبلی میں واپس نہیں آوں گی۔