نواز شریف کا ممبئی حملوں پر بیان،عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا

لاہور مال روڈ پر نواز شریف غدار کے بینر لگ گئے ،مودی کا جو یار ہے غدار ہے کے نعرے درج

بدھ 16 مئی 2018 22:30

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مئی 2018ءنواز شریف کے ممبئی حملوں پر بیان کے بعد سابق وزیر اعظم کے خلاف عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا۔ لاہور مال روڈ پر نواز شریف غدار کے بینر لگ گئے ،مودی کا جو یار ہے غدار ہے کے نعرے درج ہیں۔بینر سول سوسائٹی کی جانب سے آویزاں کئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملوں کے حوالے سے دیا گیا متنازعہ بیان ان کے گلے پڑ گیا۔

ایک جانب ان کے خلاف غداری کے الزامات لگا کر ان پر مقدمہ درج کئیے جانے کی بات کی جارہی ہے تو دوسری جانب ان کی سیاسی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نواز شریف کے ممبئی حملوں پر بیان کے بعد سابق وزیر اعظم کے خلاف عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کا قلعہ سمجھے جانے والے لاہور شہر کی معروف ترین شاہراہ مال روڈ پر نواز شریف غدار کے بینر لگ گئے۔

بینرز ودی کا جو یار ہے غدار ہے کے نعرے درج ہیں۔بینر سول سوسائٹی کی جانب سے آویزاں کئیے گئے ہیں۔سیاسی تبصرہ نگاروں کی جانب سے مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے لاہور شہر میں ایس قسم کے بینرز کا آویزاں ہونا مسلم لیگ ن کے لیے انتہائی تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے عسکریت پسندوں نے بھارت میں جا کر ممبئی پر حملہ کیا۔

مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ یہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردیں، یہ عمل ناقابل قبول ہے، یہی وجہ ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔اس بیان کے بعد ممبئی حملوں کے حوالے سے ملک بھر میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔