ایندھن فراہم نہ ہوا تو غزہ میں شدید مشکلات پیدا ہو جائیں گی، اقوام متحدہ

ہسپتالوں، صفائی، نکاسی آب حتیٰ کے پانی کی فراہمی جیسے معاملات مشکل ہوتے جا رہے ہیں،بیان

منگل مئی 12:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امداد کے ادارہ کا کہنا ہیکہ غزہ میں ایندھن کی فراہمی کے لیے متبادل راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے بیان میں کہا گیا کہ ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہسپتالوں، صفائی، نکاسی آب حتیٰ کے پانی کی فراہمی جیسے معاملات مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے موقع پر سامنے آئی، جب دو روز قبل فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ ایک کراسنگ پر ایندھن کا ایک ٹرمینل تباہ کر دیا تھا۔ حکام کے مطابق اس ٹرمینل کی مرمت میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اسرائیل نے اس حملے کی ذمہ داری حماس پر عائد کی تھی، تاہم حماس کی جانب سے اس سلسلے میں عوامی سطح پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ۔

Your Thoughts and Comments