چینی ہوا باز کی حاضر دماغی نے 119مسافروں کی جانیں بچا لیں

32ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے کی بائیں ونڈ شیلڈ اڑ گئی ،طیارہ ناک کی سمت نیچے آ گیا معاون ہوا باز کھڑکی سے نصف باہر چلا گیا،ہواباز ہنگامی لینڈ نگ میں کامیاب ہو گیا

منگل 15 مئی 2018 15:30

چوانگ چنگ، چین(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء) پرواز کے دوران طیارہ ائیربس اے 319 کے کاک پٹ کی ونڈ شیلڈ اکھڑنے کے بعد جس کی وجہ سے اس کا معاون ہوا باز تقریبا باہر کھنچ گیا کپتان لائی یو چوان جیان کے دلرانہ اقدام کے لمحے کی طیارہ اڑانے والے پیشہ ور افراد اور انٹرنیٹ کے قارئین نے طیارے میں سوار 100سے زیادہ افراد کی جانیں بچانے کو بے حد سراہا ہے ۔

لائی یو نے اپنے طیارے کو 32ہزار فٹ کی بلندی پر ہموار کیا ہی تھا کہ ایک خوفناک آواز اس کے کاک پٹ میں گونج پیدا ہوئی اس نے نظر اٹھا کر دیکھا تو بائیں جانب کی ونڈ شیلڈ اڑ گئی ہے ۔لائی یو نے طیارے میں سوار 119مسافروں کی جانیں بچاتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کرنے کے بعد جریدہ چنگ ڈو اکنامنک ڈیلی کو بتایا کہ کوئی ’’ورننگ ‘‘ علامت نہیں تھی اچانک ونڈ شیلڈ کریک ہو گئی اور زبردست گونج پیدا ہوئی اس کے بعد میں نے دیکھا میرا معاون ہوا باز کھڑکی سے آدھا باہر چلا گیا ہے ،اس نے بتایا کہ کاک پٹ کی ہر چیز ہوا میں تیر رہی تھی بیشتر آلات نکارہ ہو گئے اور میں ریڈیو کی آواز نہ سن سکا، طیارہ اتنی بری طرح لرز ررہا تھا کہ میں میٹروں کو صیح طور پر نہ پڑھ سکا،سچوان ائیر لائن کی پرواز نمبر 3یو 8633نے صبح 6:26پر جنوبی چین کے چونگ چی جیانگ بی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پروگرام کے مطابق اڑان بھری اور اسے صبح 905پر تبت کے خود مختار علاقے کے دارالحکومت لحاسا میں اترنا تھا۔

(جاری ہے)

ونڈ شیلڈ قریباً 100کلو میٹر پرواز کے بعد صبح قریباً7بجے ٹوٹ گئی طیارہ جو 800سے 900کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا 5سے 6سکینڈ تک ناک کی سمت میں چلا گیا ۔کیبن کا عملہ اس وقت مسافروں کو ناشتہ پیش کر رہا تھا ،جہاز کے معاون ہوا باز کو کھنچ کر کاک پٹ میں واپس لایا گیااور اسکی کرسی میں بیٹھا دیا گیا، اس کے چہرے پر ضرب لگی اور اس کی کلائی کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ ایک فلائٹ ایٹنڈٹ کو معمولی چوٹ لگی ،لائی یو جو 2006سے فوج چھوڑنے کے بعد سچوان ائیرلائنز میں شامل ہو گیا فوراً جہاز سیدھا کرنے میں کامیاب ہو گیا ،ونڈ شیلڈ اڑنے کے قریباً 45منٹ بعد 7:46پر چنگ ڈو شوانگ لائی یو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

لینڈنگ کے بعد بیشتر مسافروں کو ایک اور پرواز کے ذریعے لحاسا بھیج دیا گیا لیکن 39مسافروں کو ہسپتال بھیج دیا گیا۔