افغان صوبہ فرہ پرطالبان قابض، اپنی عملداری قائم کر لی،صدر شوریٰ کونسل

طالبان کی ہوائی اڈے،پولیس مرکز اور صوبائی انتظامیہ کی عمارت پرقبضے کی کوشش،حکومتی فورسز سے لڑائی جاری،طالبان کارروائی کے بعد مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور،فرید بختاور

منگل 15 مئی 2018 15:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء)افغان صوبہ فرہ کے بعض علاقوں پر طالبان نے قابض ہو کر اپنی عملداری قائم کر لی،طالبان صوبہ فرہ کے ہوائی اڈے،پولیس مرکز اور صوبائی انتظامیہ کی عمارت پر بھی قابض ہو نے کے لئے حکومتی فورسز سے لڑائی جاری ہے،طالبان کی کارروائی کے بعد مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبہ فرہ کے بعض علاقوں پر طالبان نے قابض ہو کر اپنی عملداری قائم کر لی۔طالبان صوبہ فرہ کے ہوائی اڈے،پولیس مرکز اور صوبائی انتظامیہ کی عمارت پر بھی قابض ہو نے کے لئے حکومتی فورسز سے لڑائی جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ فرح کے مرکزی علاقوں کا جزوی حصہ طالبان کے زیر قبضہ ہوگیا جنہوں نے صوبائی انتظامیہ کی عمارت، پولیس مرکز اور ہوائی اڈے پر بھی قبضے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

افغانستان کے صوبہ فرح کے مرکزی علاقوں کا جزوی حصہ طالبان کے زیر قبضہ ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ تنظیم نے صوبائی انتظامیہ کی عمارت، پولیس مرکز اور ہوائی اڈے پر بھی قبضے کی کوشش کی۔ صوبہ فرح کی شوری کونسل کے صدر فرید بختاور نے بتایا کہ طالبان نے گزشتہ شب صوبائی صدر مقام پر حملے کرنا شروع کر دیئے جس کے نتیجے میں انہیں بعض علاقوں پر قبضہ حاصل ہو گیا۔ فرید بختاور کے مطابق اس کاروائی کے بعد مقامی آبادی نے علاقے چھوڑنا شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :