شمالی کوریا نے جوہری تجربوں کے لیے مخصوص علاقے کو منہدم کرنے کا عمل شروع کر دیا

منگل 15 مئی 2018 15:30

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء) شمالی کوریا نے جوہری تجربوں کے لیے مخصوص علاقے کو منہدم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیونگ یانگ ذرائع کے مطابق پنگی ری نامی اس تجرباتی علاقے کے خاتمے کا کام اس اختتام ہفتہ تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد غیر ملکی صحافیوں کو دورے کی دعوت دی جائے گی۔ جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے اس عمل کو سراہا ہے۔ شمالی کوریا کم جونگ ان اور امریکی صدر ٹرمپ کے سربراہی اجلاس سے قبل یہ دکھانا چاہتا ہے کہ وہ اپنے جوہری منصوبوں کو ترک کرنے پر عمل پیرا ہے۔واضح رہے کہ کم جونگ ان اور ٹرمپ کی ملاقات 12 جون کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :