حافظ حسین احمد نے نواز شریف کے ملکی سلامتی کیخلاف بیان کواسکی بچی کچھی سیاسی زندگی کیلئے خودکش قرارد یدیا

نوازشریف نے یہ بیان داغ کر فوج کو مشتعل کرنے کی ایک اور ناکام کوشش کی تاکہ فوج کو کسی غیر آئینی اقدام پہ مجبور کیا جا ئے مگر ان کی یہ آرزو بھی پوری نہ ہو سکی،جے یو آئی کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد کی وفود سے گفتگو

منگل مئی 15:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی کمیٹی کے سربراہ اور جے یو آئی کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے نواز شریف کے ملک کی سلامتی کیخلاف بیان کواسکی بچی کچھی سیاسی زندگی کیلے خودکش قراردیتے ہو ئے کہا ہے کہ نوازشریف نے یہ بیان داغ کر فوج کو مشتعل کرنے کی ایک اور ناکام کوشش کی تاکہ فوج کو کسی غیر آئینی اقدام پہ مجبور کیا جا ئے مگر ان کی یہ آرزو بھی پوری نہ ہو سکی.وہ منگل کو اپنی ر ہا ئشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگوکر رھے تھیانہوں نے کہا نوازشریف دیدہ دانستہ اس قسم کے بیانات د ے رہے ہیں ،تاکہ انکی متوقع سزا سے قبل اداروں کواشتعال دلاکرکچھ اور فیصلے کروائیں جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ نہ صرف ن لیگ کے محب وطن ارکان بلکہ متحدہ مجلس عمل میں شامل بعض جماعتیں نوازشریف,اور ن.لیگ سے اپناتعلق فوراتوڑ دیں،قبل اس کے کہ محب وطن کارکنوں کو اس کے لے دھرنا دینا پڑے ۔

Your Thoughts and Comments