لیسکو کا سحری و افطاری کے اوقات میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہمی کیلئے صنعتی سیکٹر کی بجلی 10 گھنٹے بند کرنیکا فیصلہ

منگل 15 مئی 2018 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء) لیسکو نے لاہور یوں کو رمضان کا تحفہ دیدیا‘لیسکو نے سحری و افطاری کے اوقات میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے صنعتی سیکٹر کی 10 گھنٹے بجلی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

لیسکو حکام کے مطابق سحری و افطاری کے اوقات میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے صنعتی سیکٹرمیں شام چھ بجے سے لیکر صبح چار بجے تک بجلی بند رہے گی ۔لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سحری و افطاری میں بجلی فراہم کرنے کے لئے بجلی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دیگر اوقات میں ضرورت پڑنے پر لوڈشیڈنگ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :