موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرانے پر خاتون نے سر بازار ڈرائیور کو پیٹ ڈالا

منگل 15 مئی 2018 23:47

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء)موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرانے پر خاتون نے سر بازار ڈرائیور کو پیٹ ڈالا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ریلوے روڈ پر ایک میڈیسن سپلائیرگاڑی آکر رکی اسی دوران گاڑی کے ڈرائیور نے غفلت سے گاڑی کا دروازہ کھولا توپیچھے سے آ نیوالی ایک تیز رفتار موٹر سائیکل گاڑی کے دروازہ سے ٹکرا گئی اور اس پر سوار مرد و خاتون بچے سمیت سڑک پر گر گئے ۔خاتون نے اٹھ کر آئو دیکھا نا تائو اور گاڑی کے ڈرائیور کو باہرنکال کراس کی جوتوں سے اچھی خاصی چھٹرول کر دی ۔ تاہم ڈرائیورکے غلطی تسلیم کرنے اور لوگوں کے بیچ بچائو کرانے پر خاتوں موٹر سائیکل پر روانہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :