شادی کیلئے گھر والے راضی نہ ہونے پر دلبرداشتہ پریمی جوڑے نے زہر پی لیا

منگل مئی 23:47

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)شادی کیلئے گھر والے راضی نہ ہونے پر پریمی جوڑے نے زہر پی لیا حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل پولیس نے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق انار شاہ کے رہائشی احسن شاہ اور (س) کی دوستی تھی جو آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن دونوں کے گھر والے راضی نہیں تھے جس پر دلبرداشتہ ہو کر پریمی جوڑے نے زہریلی چیز کھا لی جس پر دونوں کی حالت خراب ہوگئی جن کو تشویشناک حالت ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جبکہ لڑکے احسن شاہ کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے تھانہ صدر پولیس نے سیکورٹی آفیسر کی رپورٹ پر اقدام خودکشی کے جرم کے تحت سید احسن شاہ اور سمیلہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments