سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی شخص کی 2 معصوم بچیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا 2 بچیوں کا باپ سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ کا شکار ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا

منگل مئی 23:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) 2بچیوں کا باپ سعودیہ میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق تفصیلات کے مطابق موضع کنڈن سیان کے رہائشی محمد صادق ریاستی کا بیٹا اور سابق ایس ڈی او پی ٹی سی ایل محمد سلیم ریاستی کا برادر نسبتی محمد آصف جو کہ گذشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب کے شہر الریاض میں بسلسلہ روزگار مقیم تھا اور وہاں بطور ٹرالہ ڈرائیور اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ گذشتہ روزالریاض سے دمام جاتے ہو ئے حادثہ کا شکار ہو گیا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملا جس کی تدفین میت آنے پر آبائی گائوں کنڈن سیان میں کی جائے گی مرحوم نے اپنے پسماندگان میں2بچیاں اور اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔

Your Thoughts and Comments