آرمی چیف سے نیپالی ہم منصب کی ملاقات ، علاقائی سلامتی‘ عسکری تعاون اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 16 مئی 2018 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کے نیپالی ہم منصب راجندرا چھتری نے ملاقات کی‘ ملاقات میں علاقائی سلامتی‘ عسکری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ نیپال کے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مخلصانہ کوششیں کی ہیں‘ خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف راجندرا چھتری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی‘ عسکری تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ نیپال کے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔ خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ نیپالی آرمی چیف نے یاد گار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔