ن لیگ حکومت کی دیگر وعدوں کی طرح لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلا‘مولا بخش چانڈیو

جمعرات مئی 00:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ رمضان المبارک کے آتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے، ن لیگ حکومت کی دیگر وعدوں کی طرح لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدہ کرنے والوں نے ملک سے بجلی ہی ختم کر دی، تراویح کے وقت مساجد اندھیروں میں ڈوبی ہیں،نواز لیگ حکومت نے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں قیامت کی گرمی میں بھی پورا پورا دن بجلی غائب رہنا معمول بن گئی ہے،بڑے میاں جھوٹوں کی وجہ سے نااہل ہوئے ہیں،چھوٹے میاں چھ ماہ کی جگہ پانچ سال ہونے کو ہیں اب تو نام بدل لیں،کم سے کم ماہ مبارک میں ہی لوڈشیڈنگ ختم کردیں۔

Your Thoughts and Comments