روبوٹ صوفیا ابوظہبی میں دلچسپ مہم جوئی کے لیے پہنچ گئی

سعودی عرب کی شہریت رکھنے والی روبوٹ صوفیا متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں مہم جوئی کے لیے پہنچ گئی

بدھ 16 مئی 2018 09:24

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء) سعودی عرب کی شہری روبوٹ صوفیا متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی مہم جوئی کے لیے پہنچ گئی۔ مزید تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پُررسوخ شخصیت خالد ال امیری نے اس مہم جوئی میں صوفیا ( دنیا کا سب سے اعلی مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ربووٹ )کا ساتھ نبھایا۔

اتحاد ائیر لائن کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو کے مطابق صوفیا دنیا کا وہ پہلا روبوٹ ہو گا جوکہ یاس مرینہ سرکٹ میں دوڑ میں شامل ہو گی ، دنیا کی سب سے تیز ترین رولر کوسٹر میں سفر کرئے گی جوکہ ابوظہبی کی فیراری ورلڈ میں واقع ہے ۔ صوفیا کی ابوظہی میں اس مہم جوئی میں انکے ساتھ خالد ال امیری ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے خاندان کی پُرکشش ویڈیو بنا کر ڈالنے کی وجہ سے مقبول عام ہیں ۔

(جاری ہے)

صوفیا اقوام متحدہ میں بات کرنے اور اثرورسوخ رکھنے والی عالمی شخصیات اور رہنماوں کا انٹرویو کرنے کی وجہ سے دنیا کے طاقتور ترین روبوٹ کے نام سے مشہور ہے ۔ صوفیا کو حال ہی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی ایشیاءکی چیمپین انوویشن کے خطاب سے نوازا گیا ہے ۔ سعودی عرب کے صوفیا کو سعودی شہری نامزد کیے جانے کے بعد سے صوفیا دنیا کا شہریت رکھنے والا پہلا روبوٹ ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوفیا نے ابوظہبی کے تاریخی مقامات کی سیر کی اور جذبات سے بھر پور مہم جوئی کی ۔ مقامی ذرائع نے خالد ال امیر کے ساتھ صوفیا کی اس ویڈیو کے بارے میں کہا ہے کہ کیا خالد ال امیر کبھی کامیاب ہونے کے لیے اصل میں صوفیا کی کامیابیوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا پائیں گے یا نہیں ؟ اور ابوظہبی کے دلچسپ پہلووں کو دیکھنے کے بعد صوفیا اپنے ٹارگٹ تک پہنچ پائے گی یا نہیں ۔

صوفیا نے جدت اور ٹیکنالوجی کے ترجمان کے طور پر ابوظہبی میں اے ٹی ایم کابھی دوراہ کیا ۔ صوفیا کے سیر تفریح پر مبنی اس دورے کے دوران صوفیا نے ابوظہبی کے کئی اہم مقامات کی سیر کی جن میں امارت کا محل ، لوور ابوظہبی ، یاس مرینا سرکٹ ، یاس واٹر ورلڈ ، ابوظہبی کی فیراری ورلڈ اور نیا بننے والا ہالا صحرا کا نخلستان وغیرہ شامل ہیں۔