غیرضروری دبائوڈالنے پر شمالی کوریاسیخ پا، ٹرمپ سے ملاقات ختم کرنے کی دھمکی

دھمکیوں کے بعد ہمیں یہ دوبارہ دیکھنا ہوگاکیاہم امریکہ،شمالی کوریا کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں،وزارت خارجہ

بدھ 16 مئی 2018 11:50

واشنگٹن/پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء) شمالی کوریانے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے اس پر جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے غیر ضروری طور پر دباؤ ڈالا تو وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ اور کم جانگ ان سے ملاقات کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انھیں شمالی کوریا کے موقف میں کسی تبدیلی کا کوئی علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملک کے نائب وزیر خارجہ کم گیگوان نے کہاکہ اگر امریکہ نے ہمیں دیوار سے لگایا اور یکطرفہ طور پر جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کا کہنا تھاکہ تو ہمیں مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رہے گی اور ہمیں یہ دوبارہ دیکھنا ہو گا کہ کیا ہم امریکہ اور شمالی کوریا کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں گے۔مزید کہا گیا کہ ایسا کرنے سے 12 جون کو سنگاپور میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ صدر ٹرمپ اور کم جانگ ان سے ملاقات کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انھیں شمالی کوریا کے موقف میں کسی تبدیلی کا کوئی علم نہیں ہے۔