میگھن مارکل کے والد شادی میں شرکت نہیں کرسکیں گے

تھامس مارکل کو دورہ پڑنے سے دل کو کافی حد تک نقصان پہنچا ،جلد از جلد سرجری کی ضرورت ہے،ڈاکٹرز

بدھ 16 مئی 2018 11:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء)امریکی اداکارہ میگھن مارکل ٹھیک دو دن بعد شاہی خاندان کی بہو بن جائیں گی، مگر وہ یہ شادی وہ اپنے والد کی غیر موجودگی میں کریں گی۔امریکی اداکارہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے دوسرے چشم و چراغ شہزادہ ہیری سے 19 مئی کو شادی کریں گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کے دل کی سرجری ہونے جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہ بیٹی کی شاہی شادی میں شرکت سے قاصر ہو ں گے۔

(جاری ہے)

تھامس مارکل کو ایک ہفتہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا ،ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دورہ پڑنے سے ان کے دل کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے ، انہیں جلد از جلد سرجری کی ضرورت ہے۔73 سالہ تھامس مارکل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی شادی میں شرکت ناممکن ہے، میں اس کی شادی کی رسومات میں بھی شرکت نہیں کر سکوں گا۔دوسری جانب شہزادہ ہیری کی میگھن مارکل سے شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں،عروسی جوڑے پر تین سے چار لاکھ پاونڈز سمیت شادی کی تقریبات اورسیکورٹی پرتین کروڑ 20 لاکھ پاونڈز خرچ ہوں گے۔شادی کا آغاز رات بارہ بجے ونڈسر سینٹ جارج چیپل میں ہوگا جس کے بعدایک بجے شاہی جوڑا عوام کے دیدار کے لیے بگھی میں دو میل کا سفر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :