ملائیشیاکے سابق نائب وزیر اعظم انوار ابراہیم تین سال بعد جیل سے رہا

انوار ابراہیم کو آٹھ جون کو رہا کیا جانا تھا تاہم انہیں شاہی فرمان کے ذریعے معافی دے دی گئی

بدھ 16 مئی 2018 13:38

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء)ملائیشیا کے سیاست دان اور سابق نائب وزیر اعظم انور ابراہیم کو رہا کر دیا گیا ہے اور اب وہ سیاست میں دوبارہ حصہ لے سکتے ہیں۔ وہ فروری 2015 سے قید کاٹ رہے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابراہیم کو بدھ کی صبح کوالالمپور کے ایک ہسپتال سے رہائی ملی جہاں وہ کندھے کی تکلیف کے سبب زیر علاج تھے۔ انوار ابراہیم کو آٹھ جون کو رہا کیا جانا تھا تاہم انہیں شاہی فرمان کے ذریعے معافی دے دی گئی۔ ملائیشیا میں حال ہی میں منعقدہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ان کے اتحادی مہاتیر محمد نے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :