ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد ،ْ نیک خواہشات کا اظہار

رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمان عبادت کرتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور عطیات دیتے ہیں ،ْ ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ 16 مئی 2018 15:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمان عبادت کرتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور عطیات دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ رمضان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح مسلمان امریکا میں مذہبی ہم آہنگی بڑھا رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 'ہم خوش قسمت ہیں کہ امریکی آئین مذہبی آزادی کی حوصلہ افزائی اور عقائد کا احترام کرتا ہے، ہمارا آئین مسلمانوں کو رمضان المبارک ان کے عقائد کے مطابق گزارنے کی آزادی دیتا ہے۔امریکی صدر کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ میں اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ مسلمانوں کو اس برکتوں بھرے مہینے کی مبارکباد دیتے ہیں۔