تہران واشنگٹن کے سامنے ہر گز نہیں جھکے گا،ایرانی صدر

ایران پابندیوں اور جنگ کی دھمکیوں کے دبا میں نہیں آئے گا،حسن روحانی

بدھ 16 مئی 2018 22:03

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران واشنگٹن کے سامنے ہر گز نہیں جھکے گا، ایران پابندیوں اور جنگ کی دھمکیوں کے دبا میں نہیں آئے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی سامنے نہیں جھکے گا۔

(جاری ہے)

روحانی نے یہ بیان امریکا کی جانب سے گزشتہ روز عائد کردہ یکطرفہ اور تازہ پابندیوں کے اعلان کے تناظر میں آج بروز بدھ دیا۔

روحانی نے مزید کہا کہ ایران پابندیوں اور جنگ کی دھمکیوں کے دبا میں نہیں آئے گا۔ واشنگٹن نے تہران کے خلاف تازہ اقتصادی پابندیوں کا اعلان منگل کو کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والی جوہری ڈیل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔