مصرکاغزہ میں ہونے والے زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

زخمیوں کو علاج کی ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے گی،مصری وزیر صحت ڈاکٹر احمد عماد الدین

بدھ مئی 21:03

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)مصر نے غزہ میں ہونے والے زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان کر دیا، زخمیوں کو علاج کی ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر ی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا مفت علاج کرانے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق مصری وزیر صحت ڈاکٹر احمد عماد الدین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی حکومت نے اسپتالوں کو احکامات دیے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی سے آنے والے زخمیوں کو علاج کی ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے گی۔

Your Thoughts and Comments