سعودی عرب نے پہلی بار زائرین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی طیارے اور ڈرونز کا استعمال

بدھ 16 مئی 2018 21:03

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء)سعودی عرب میں پہلی بار معتمرین اور زائرین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی طیارے اور ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عمرہ سیکیورٹی پر مامور فورس کے کمانڈروں نے بتایا ہے کہ پہلی بار زائرین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی طیارے اور ڈرونز کا استعمال ہوگا۔ حرم سیکیورٹی فورس کے معاون کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے بتایا کہ ایسا ہر و ہ شخص جو اپنی شکل و صورت سے ذہنی مریض نظرآرہا ہوگا اسے حرم شریف میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا تاکہ وہ نہ خود کو اذیت میں ڈالے اور نہ ہی دوسروں کیلئے پریشانی کا باعث بنے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ انتہائی انسانیت اور نرمی کا معاملہ کیا جائیگا۔