دنیا کا وہ واحد ملک جہاں کل بھی رمضان المبارک کا آغاز نہیں ہوگا

پاکستان اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک آغاز کل سے ہوگا، جبکہ ترکی میں بدھ کے روز پہلا روزہ رکھا گیا

بدھ 16 مئی 2018 22:03

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء) دنیا کا وہ واحد ملک جہاں کل بھی رمضان کا آغاز نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک آغاز کل سے ہوگا۔ جبکہ ترکی میں آج بروز بدھ پہلا روزہ رکھا گیا۔ پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

جبکہ پاکستان میں آج بروز بدھ رمضان المبارک کا چاند بھی نظر آگیا تھا۔ پاکستان میں کل بروز جمعرات سے رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماہر فلکیات کئی روز قبل ہی پیشن گوئی کر چکے تھے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند بدھ 16 مئی کو نظر آ جائے گا۔ یوں پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ ایک ہی روز میں یعنی 17 مئی بروز بدھ کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، دیگر خلیجی، یورپی، ایشیائی اور افریقی ممالک میں بھی کل بروز جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔ برسوں بعد یہ پہلا موقع ہے جب دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ساتھ ایک ہی روز ہوگا۔ جبکہ 6 برس بعد پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی روز رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔ جہاں دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی روز رمضان کا آغاز ہو رہا ہے، وہیں 2 ممالک ایسے بھی ہیں جہاں دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ رمضان کا آغاز نہیں ہوا۔

ترکی وہ واحد اسلامی ملک ہے جہاں آج بروز بدھ 16 مئی کو پہلا روزہ رکھا گیا۔ جبکہ بنگلہ دیش وہ واحد اسلامی ملک ہے جہاں آج بروز بدھ 16 مئی کو بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ بنگلہ دیش کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا آغاز 18 مئی بروز بدھ سے ہوگا۔