ملائشیا ؛سابق وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق کے گھر پر چھاپا

7گھنٹے گھر کی تلاشی،اہلکار جاتے جاتے ذاتی استعمال کا کچھ سامان ساتھ لے گئے

جمعرات 17 مئی 2018 15:24

کوالامپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 17 مئی 2018ء)ملائشین پولیس نے رات گئے سابق وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق کی رہا ئشگاہ پر چھاپا مارا، 7گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی گئی،جاتے ہوئے پولیس اہلکار واپسی میں کئی ڈبے اپنے ساتھ لے گئے۔گزشتہ روز نجیب عبدالرزاق کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے سابق وزیر اعظم کے گھر کی 7گھنٹے تک تلاشی لی،اس دوران کوئی دستاویزات قبضے میں نہیں لی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام ذاتی استعمال کی کچھ اشیا کے ڈبے اپنے ساتھ لے گئے،جبکہ اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیاں نجیب عبدالرزاق کی رہائشگاہ کے باہر موجود تھیں۔مہاتیر محمد نے اشارہ دیا تھا کہ اگر منی لانڈرنگ الزامات پر نجیب عبدالرزاق کیخلاف کوئی ثبوت ملا تو انہیں گرفتار کرلیا جائیگا۔واضح رہے کہ سابق ملائشین وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق اور ان کی اہلیہ پر ملک سے باہر جانے پر پابندی بھی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :