سعودی عرب،حزب اللہ کے 10 کمانڈرزدہشتگردوں کی فہرست میں شامل

اقدام7 ممالک پر مشتمل دہشت گردوں کی مالی معاونت اور اہدافی مرکز کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا،سعودی ادارہ برائے قومی سلامتی

جمعرات 17 مئی 2018 18:31

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 17 مئی 2018ء)سعودی عرب نے حزب اللہ کے 10 کمانڈروں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا،یہ اقدام 7 ممالک پر مشتمل دہشت گردوں کی مالی معاونت اور اہدافی مرکز کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کیے ادارہ برائے قومی سلامتی نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے دس کمانڈروں کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق، حزب اللہ کی شوری کونسل کے پانچ ارکان کو بھی دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ اقدام 7 ممالک پر مشتمل دہشت گردوں کی مالی معاونت اور اہدافی مرکز کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اس مرکز کا شریک چیئرمین ہے۔اس کے دوسرے ارکان میں بحرین ، کویت ، اومان ، قطر اور متحدہ عرب امارات اور امریکہ شامل ہیں۔اس مرکز نے پہلے ہی حزب اللہ کی شوری کونسل کے ارکان کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔یاد رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کے زیریں دفتر برائے خارجہ اثاثہ کنٹرول نے بھی اپنے خلیجی شراکت داروں کے ساتھ مل کر حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کو دہشت گردی کا سر پرست قرار دیا تھا ۔