وزیراعلیٰ پرویزخٹک کادورہ پی کی61کے موقع پر عوام کا احتجاج

سیاسی کارکنوں نے وزیراعلیٰ کا راستہ روک لیا،غلہ ڈھیرگائوں کوگیس فراہم کرنے کامطالبہ ،سی ایم کی یقین دہانی

جمعرات 17 مئی 2018 00:10

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 17 مئی 2018ء) وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک بد ھ کے روز نوشہرہ کے حلقہPK-61 اور این اے 25 کے دورے پر نئی سڑک کامعائنہ اور ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے رسالپور جہانگیرہ اور خیرآباد نظامپور کوہاٹ روڈ کے دو رویہ سڑک اور سوئی گیس کے کاموں اور کچھ مکمل شدہ کاموںکے معائنہ کرنے جارہے تھے جب رسالپور کے قریب غلہ ڈھیر پہنچے تو وہاں پر غلہ ڈھیر کے مختلف سیاسی جماعت اے این پی، جماعت اسلامی، پی ٹی ائی اوردیگر جماعتوں کے تقریبا ساٹھ ستر کارکنوں نے روڈ کے وسط پر کھڑے ہوکر وزیراعلی کے قافلے کو روک دیا۔

ان کا مطالبہ تھا کہ و ہ غلہ ڈھیر گائوں کوسوئی گیس فراہم کی جائے ۔ جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ انھوں نیPK-61 اور این اے 25 کے لیے فنڈز جمع کرادیے ہیں اور پالیسی کے مطابق پانچ ارب روپے کی لاگت سے پورے علاقے کوسوئی گیس فراہم کیجارہی ہے اور اسی فیصد علاقوں کا ٹینڈر ہوچکا ہے اور باقی بیس فیصد علاقے کا سروے بھی مکمل ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے اعلان سے قبل پابندی لگادی ہے اورسپریم کورٹ نے بھی نئے منصوبوں کے تعمیراتی کام سے روک دیا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ جیسے ہی پابندی ہٹ جائے گی اس علاقے کاٹینڈر بھی ہوجائے گا۔ عوام نے کالے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور سراپا احتجاج تھے اور وہ کوئی بات تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں تھے جس پر پرویز خٹک برہم ہوگئے اورکہا کہ میں سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور عوامی خدمت اللہ کی رضا کے لیے کرتاہوں۔مجھے کسی کاکوئی صلہ نہیں چاہیے عوام کو سمجھ نہیں آتی تو میں کیا کروں اور وزیراعلی مجبورا آگے بڑھ گئے۔