سندھ اسمبلی، اسپیکر آغاسراج درانی اور ایم کیو ایم کے عبدالروف صدیقی کے درمیان گدھے پر دلچسپ مکالمہ

کیا آپ نے کبھی گدھے کا گوشت کھایا ہے کیونکہ آپ نے بجٹ تقریر میں سب سے اہم بات گدھے والی کی ہے، اسپیکرسندھ سندھ اسمبلی

جمعرات 17 مئی 2018 18:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 17 مئی 2018ء)سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعرات کو اسپیکر آغاسراج درانی اور ایم کیو ایم کے عبدالروف صدیقی کے درمیان گدھے پر دلچسپ مکالمہ ہوا۔

(جاری ہے)

گدھوں کا تذکرہ روف صدیقی نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران چھیڑا تو اسپیکر آغا سراج درانی جودل لگی کے موڈ میں تھے،روف صدیقی سے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی گدھے کا گوشت کھایا ہے کیونکہ آپ نے بجٹ تقریر میں سب سے اہم بات گدھے والی کی ہے کہ گدھے بہت زیادہ ہوچکے ہیں،ہرطریقے کا گدھا موجود ہے جس پر روف صدیقی بولے یہ درست نہیں کہ گدھے کی کھالیں وہ لیں اور گوشت ہم کھائیں۔

عبدالرئوف صدیقی نے کہا کہ چین سے کہا جائے کہ وہ پورا گدھا لے جائے۔ روف صدیقی نے اسپیکر کہا کہ ایک دفعہ آپ نے دوسری مرتبہ منظور وسان نے مشکل میں ڈال دیا ہے منظور وسان نے میری دوسری شادی کا خواب دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیوی پر غزل کہی نہیں جاسکتی قصیدہ کہا جاسکتا ہے۔