نگران وزیر اعظم کے نام کے اعلان کے معاملے پر اہم پیشرفت ،ْ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات (کل)ہوگی

ملاقات میں اتفاق ہونے پر نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا ،ْ سید خورشید شاہ

جمعرات مئی 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)نگراں وزیراعظم کے نام کے اعلان کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان (آج) جمعہ کو ملاقات طے پا گئی ہے۔سید خورشید شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر جمعہ کو وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اتفاق ہونے پر نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا اور کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں ایک دو روزمزید لگ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ موجودہ حکومت کی 31 مئی 2018 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگراں حکومت آئندہ انتخابات تک اپنی ذمہ داریاں سنھالے گی۔

Your Thoughts and Comments