مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے درخواست گزاروں کا آئین کے آرٹیکل 62۔63 پر پورا اترنا لازم قرار دیا

جمعرات 17 مئی 2018 21:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 17 مئی 2018ء)پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات 2018 میں حصہ لینے کیلئے درخواست گزاروں کا آئین کے آرٹیکل 62۔

(جاری ہے)

63 پر پورا اترنا لازم قرار دے دیا گیا،ذائع کے مطابق عام انتخابات 2018 میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے والے ارکین قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام تر امیدواروں کیلئے آئین کے آرٹیکل 62۔63 پر پرا اترنے کی شرط لاگو کر دی گئی ہے ،آئین کے آرٹیکل پر پورا نہ اترنے والے کی درخواست مسترد کر دی جائے گی، قومی اسمبلی کیلئے امیدوار کیلئے 50 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے 300 ہزار پارٹی فیس مقرر کی گئی ہے۔