پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی مسرت زیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی

جمعرات مئی 22:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی مسرت زیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے (آج) مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ اسپیکر کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے دھرنوں اور احتجاج کی سیاست پر اختلاف تھا، میں سول نافرمانی اور سرکاری املاک پر حملوں کے خلاف تھی۔ مسرت زیب نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے حکومت گرانے کے طریقہ کار سے اختلاف تھا جس پر پی ٹی آئی قیادت سے کہا کہ آپ استعفیٰ دیں میں بھی دے دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے استعفے دے کر اسمبلی میں واپس آ گئے۔

Your Thoughts and Comments