حکومت کی معاشی پالیسیوں کا پول کھل گیا

زرمبادلہ ذخائر4سال کی کم ترین سطح پرآ گئے

جمعہ 18 مئی 2018 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء):حکومت کی معاشی پالیسیوں کا پول کھل گیا ۔ زرمبادلہ ذخائر4سال کی کم ترین سطح پرآ گئے،10ارب، 79کروڑ،89لاکھ ڈالرپرآگئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی معاشی پالیسیوں کا پول کھل گیا ۔ زرمبادلہ ذخائر4سال کی کم ترین سطح پرآ گئے۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران غیر ملکی قرضوں کی واپسی سود اور دوسری سرکاری ادائیگیوں کے باعث سٹیٹ بنک کے ذخائر میں 36 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس سے سٹیٹ بنک کے ذخائر4سال کی کم ترین سطح پر آ گئے۔

تاہم اس دوران کمرشل بنکوں کے پاس ڈالروں میں 14 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 21 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی سے 17 ارب 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بنک کے پاس 10 ارب 79 کروڑ 89 لاکھ ڈالر اور کمرشل بنکوں کے پاس 6 ارب 26 کروڑ 81 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے دوران ساڑھے چار ارب ڈالر سے زائد کے نئے قرضوں کے باوجود سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کی ذخائر میں 5 ارب 34 کروڑ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ بلومبرگ نے کچھ ماہ پہلے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر رپورٹ دی تھی اور موزانہ کیا تھاکہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیاسےبھی کم ہوجانے کا خدشہ ہے جبکہ کمبوڈیا ایشیا کی سب سے چھوٹی معیشت ہے۔عالمی اقتصادی جریدے بلوم برگ نے آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فروری میں پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 13 اعشاریہ 5 ارب ڈالر تھے جو گزشتہ 5 برس کی کم ترین سطح تھی۔دوسری جانب کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے جنوری میں اس کے ذخائر کا حجم 11 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تھا۔