صدر ٹرمپ نوبیل انعام کے لیے نامزد کیے جا سکتے ہیں،ری پبلکن پارٹی

ٹرمپ شمالی کوریا کوامن میز پر لائے اس لیے نوبیل انعام کے حقدارہیں،رکن ری پبلکن ایڈوائزری کمیٹی

جمعرات 17 مئی 2018 12:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 17 مئی 2018ء)شمالی کوریا کو ایٹمی پروگرام ترک کرنے پر آمادہ کرنے اور اسے مذاکرات کی میز پر لانے کی ٹرمپ کی کوششوں کو ان کی ایک اہم کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ اور رپبلکن پارٹی انہیں امن کے نوبیل انعام کے لئے نامزد کرنا چاہتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپبلکن پارٹی کی سینیئر ایڈوائزری کمیٹی کے رکن اور شکاگو کے ایک مضافاتی علاقے کے پولیس کمشنر طلعت رشیدنے کہاکہ صدر نے ٹیکسوں کے نظام میں جن اصلاحات کا اعلان کیا ہے اس سے کمپنیوں کی حالت بہت بہتر ہوئی ہے، معیشت کو ترقی ملی ہے اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ اعلان کر چکے ہیں کہ وہ 12 جون کو سنگاپور میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جانگ اٴْن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کو ایٹمی پروگرام ترک کرنے پر آمادہ کرنے اور اسے مذاکرات کی میز پر لانے کی ٹرمپ کی کوششوں کو ان کی ایک اہم کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ اور رپبلکن پارٹی انہیں امن کے نوبیل انعام کے لئے نامزد کرنا چاہتی ہے۔ رپبلکن پارٹی کے سرگرم کارکن طلعت رشید اسے خوش آئند قرار دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رپبلکن تو یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ ٹرمپ اگلی مدت کے لئے بھی صدر منتخب ہو جائیں گے کیونکہ ڈیموکریٹس کے پاس کوئی نمایاں امیدوار ابھی تک نہیں ہے۔