مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب اپنے موقف پر ثابت قدم ہے، شاہ سلمان

فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں روکے جانے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے،بیان

جمعرات 17 مئی 2018 13:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 17 مئی 2018ء)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہاہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب اپنے موقف پر ثابت قدم ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں شاہ سلمان نے باور کرایا کہ مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں سعودی عرب کا موقف ثابت قدمی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ مملکت بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کے قانونی حقوق واپس دلانے کے حوالے سے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔

سعودی فرماں روا نے زور دیا کہ فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں روکے جانے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ایک ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کرتی ہے تا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے مطلوبہ اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :